عراق میں فوجی تربیتی مرکز پر خودکش حملہ،4اہلکار ہلاک ، 4دیگر زخمی،داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

صورت حال پر قابو پا لیا گیا ہے پانچ حملہ آوروں نے اپنی بارودی جیکٹوں کو اڑا بھی دیا تھا،سیکورٹی حکام چھ جہادیوں نے فوجی ٹریننگ سینٹر پر حملہ کیا تھا جس میں درجنوں فوجیوں کی ہلاکت ہوئی ہے،داعش کا دعویٰ

پیر 22 مئی 2017 21:57

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) عراقی دارالحکومت بغداد کے شمال میں دیالہ کے مقام پر واقع فوجی تربیتی مرکز پر خودکش حملے میں 4فوجی ہلاک اور 4دیگر زخمی ہوگئے ،داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی حکام کا کہنا ہے کہبغداد کے شمال میں دیالہ کے مقام پر واقع فوجی تربیتی مرکز پرخودکش میں 4فوجی ہلاک اور 4دیگر زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق پیر کی سہ پہر میں صورت حال پر قابو پا لیا گیا اور پانچ حملہ آوروں نے اپنی بارودی جیکٹوں کو اڑا بھی دیا تھا۔دوسری جانب دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ نے عراقی دارالحکومت بغداد کے شمال میں دیالہ کے مقام پر واقع فوجی تربیتی مرکز پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔ اسلامک اسٹیٹ کی جانب سے جاری بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ چھ جہادیوں نے فوجی ٹریننگ سینٹر پر حملہ کیا تھا اور اس حملے میں درجنوں فوجیوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔