ادارے عوام کے ہوتے ہیں اداروں پر تنقید کرنا عوام کا حق ہے ، عاصمہ جہانگیر

تنقید کرنے سے کوئی دہشت گرد نہیں بن جاتا کوئی مقدس گائے نہیں،انٹرویو

پیر 22 مئی 2017 20:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ ادارے عوام کے ہوتے ہیں اداروں پر تنقید کرنا عوام کا حق ہے تنقید کرنے سے کوئی دہشت گرد نہیں بن جاتا کوئی مقدس گائے نہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ پاکستان کا جو بھی ادارہ سیاست میں ملوث ہہو اس پر تنقید کرنا عوام کا حق ہے، ہمارے ملک میں بہت سی مقدس گائے ہیں جنہیں کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا ان سے مذاق تک تک نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہا کہ فوج پر تنقید کرنے سے کوئی دہشت گرد نہیں بن جاتا یہ ادرے پاکستانی عوام کے ہیں۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :