موجودہ حکومت نے معیشت میں بہتری کیلئے قرضہ لیا ، ملکی معیشت کا حجم 300 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے ، چین کے ساتھ جو معاہدہ ہوگا سے منظر عام پرلائیں گے ، چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کیلئے تحفہ ہے ، دنیا کے تمام بڑے ادارے پاکستان پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال کی نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 22 مئی 2017 20:59

موجودہ حکومت نے معیشت میں بہتری کیلئے قرضہ لیا ، ملکی معیشت کا حجم 300 ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے معیشت میں اضافے کے لئے قرضہ لیا ، ملکی معیشت کا حجم 300 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے ، ہمارا چین کے ساتھ جو معاہدہ ہوگا سے منظر عام پرلائیں گے ، چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کے لئے تحفہ ہے ، دنیا کے تمام بڑے ادارے پاکستان پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں ۔

منگل کو نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ حکومتیں الیکشن کے سال میں بجٹ خسارے کو بڑھا دیتی ہیں ۔ ٹیکس وصولی میں اضافے سے ترقیاتی بجٹ حجم بڑھایا ۔ مکمل معیشت کا حجم 300 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے ۔ موجودہ حکومت نے معیشت میں اضافے کے لئے قرضہ لیا دنیا کے بڑے بڑے ادارے پاکستان پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ک ہا کہ سی پیک کے تحت میگا پراجیکٹ لگرہے ہیں ۔

ہمارا چین کے ساتھ جو معاہدہ ہو گا اسے پبلک کریں گے ۔ اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کے لئے تحفہ ہے ۔ 2013 میں ہماری معیشت نیچے جا رہی تھی اور اب پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے ۔ 10 ہزار میگا واٹ بجلی کے منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ سی پیک کے تحت بجلی بحران پر قابو پا رہے ہیں ۔ احسن اقبال نے کہا کہ دورہ چین کے دوران دو منصوبوں کا معاہدہ کیا ۔

ایسٹ بے ایکسپریس سے ہائی وے تک 19 کلو میٹرسڑک بنے گی ۔ اس منصوبے کے تحت پانچ کلو میٹر کا پل سمندر کے اوپر تعمیر کیا جائے گا ۔ کراچی ائیر پورٹ کی تعمیر کے معاہدے پر بھی دستخط ہوئے ۔ گوادر میں پانچ ملین گیلن پانی ٹرٹیمنٹ پلانٹ کا بھی معاہدہ ہوا ۔ پاکستان اور چین کے ماہرین نے پلانٹ پر کام شروع کردیا کوشش ہے رواں سال واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی بنیاد رکھ دی جائے ۔ …(م د )