پاکستان کواسلامی سیاست نے نہیں سیکولر سیاست نے نقصان پہنچایا،اسلام کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ حکمران طبقہ ہیں ،آئین میں اسلامی دفعات بشمول ختم نبوت کے قانون کومسخ کرنے کی اجازت کسی کونہیں دیں گے، ہرفورم پر لادین قوتوں کامقابلہ کریں گے مدارس تعمیر معاشرہ کے ادارے ان کاتحفظ آئین کاتقاضاہے ،مدارس پر تنقید کرنے والے قائداعظم یونیورسٹی کے سانحہ میں 30طلبہ کے زخمی ہونے پر کیوں خاموش ہیں

جے یوآئی (ف)کے مرکزی راہنمائوسینیٹر حافظ حمداللہ ، مولاناپیر عزیزالرحمن ہزاروی، قاری محمدعثمان اورمولانااسداللہ عباسی کا سالانہ جلسہ تقسیم انعامات سے خطاب

پیر 22 مئی 2017 21:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) جے یوآئی (ف)کے مرکزی راہنمائوسینیٹر حافظ حمداللہ ، مولاناپیر عزیزالرحمن ہزاروی، قاری محمدعثمان ،مولانااسداللہ عباسی ودیگر نے کہاہے کہ پاکستان کواسلامی سیاست نے نہیں سیکولر سیاست نے نقصان پہنچایااسلام کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ حکمران طبقہ ہیں آئین میں اسلامی دفعات بشمول ختم نبوت کے قانون کومسخ کرنے کی اجازت کسی کونہیں دیں گے اور ہرفورم پر لادین قوتوں کامقابلہ کریں گے مدارس تعمیر معاشرہ کے ادارے ان کاتحفظ آئین کاتقاضاہے مدارس پر تنقید کرنے والے قائداعظم یونیورسٹی کے سانحہ میں 30طلبہ کے زخمی ہونے پر کیوں خاموش ہیں، نام نہاد مذہبی سکالرز مغرب کے پیداکردہ ہیں رمضان المبارک میں انہی سکالرز کومیڈیاکے ذریعے عوام پر مسلط کیاجاتاہے ۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو جامع مسجد المنیر ایف سکس تھری اسلام آبادمیں سالانہ جلسہ تقسیم انعامات سے خطاب کر رہے تھے ۔سینیٹرحافظ حمداللہ نے کہاکہ ملک میں بدامنی کی وجہ مذہب ،مدرسہ یامولوی نہیں کراچی وسندھ میں گزشتہ دودہائیوں سے لاکھوں افراد کاقتل عام کسی مولوی نے نہیں کیابلوچستان کے امن سے کھیلنے والے بھی کسی مدرسے کے فارغ التحصیل نہیںپاکستان کودولخت کرنے والا بھی کوئی حافظ قاری نہیں توپھرکیوں تخریب کاری کومذہب اور دینی جماعتوں سے جوڑنے کی ناکام کوشش کی جاتی ہے مولوی نے تو آج تک کسی منبر سے پاکستان کوگالی نہیں دی اسلام دین کامل ہے جو فرد اور جماعت دونوں کی اصلاح کرتاہے پاکستان میںکوئی لبرل یاسیکولر راہنما قتل ہوجائے تو چند ماہ میں اسکے قاتل گرفتارہوکر سزابھی دے دی جاتی ہے جبکہ ہمارے سابق ایم این اے مولاناحسن جان ،سابق ایم این اے مولانانورمحمد،ڈاکٹر خالد محمودسومرو ،مولانامعراج الدین ودیگر کودن دیہاڑے قتل کردیاجاتاہے اور قاتل سالہاسال تک گرفتارنہیں ہوتے ،ہمارے مرکزی قائدین مولانافضل الرحمن ،مولانامحمدخان شیرانی ،ڈپٹی چئیرمین سینٹ مولاناعبدالغفورحیدری ودیگرپر خودکش حملے ہوتے ہیں ملوث ملزمان آج تک گرفتارنہیں ہوئے حصول انصاف کے دوہرے معیار ختم کیے جائیں بلاتفریق انصاف کاحصول ہی بدامنی ختم کرنے کاسبب بنے گا انھوں نے مزید کہاکہ مسلمانوں کوفرقوں میں تقسیم کرکے لڑاناعالمی ایجنڈاہے نام نہاد سکالرز بھی مغرب کے پیداکردہ ہیں یہ اسلامی احکام کی تشریخ اس انداز سے کرتے ہیں کہ اس پر مغرب کی تہذیب کارنگ ڈھنگ غالب نظرآتاہے رمضان المبارک میںیہی نام نہاد مذہبی سکالرز میڈیاکے ذریعے عوام میں مذہب کی من پسند تشریخ کرکے دین کاحلیہ بگاڑتے ہیں ریاست کی ذمہ داری ہے کہ انتہاپسندی کوختم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ایسے افراد کوروکاجائے ۔