سن کوٹہ کی انٹرویو لسٹ میں میرا نام شامل کیا جا ئے ،پشاور تارو جبہ کے رہائشی شیر اللہ کا مطالبہ

پیر 22 مئی 2017 21:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) پشاور تارو جبہ کے رہائشی شیر اللہ نے پاکستان تحریک انصاف چئیر مین عمران خان وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے سن کوٹہ کی انٹرویو لسٹ میں میرا نام شامل کیا جا ئے گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہو ئے شیراللہ نے کہا کہ میرے والد اکبر شاہ نیشنل بینک کے ملازم تھے جو کہ 1997میں ریٹائرڈ ہو چکے ہے جبکہ پشاور ہائی کورٹ نے بھی میرے حق میں فیصلہ دیا ہے لیکن تاحال میرے نام ٹسٹ انٹرویو کی لسٹ میں شامل نہیں کیا میں اپنے گھر کا واحد کفیل ہوں لہذا میری مدد کی جا ئے تا کہ میں اپنے گھر والوں کیلئے روزی روٹی کما سکوں۔

متعلقہ عنوان :