سعودی عرب اور ایران پاکستان کے دوست ملک ہیں،رانا ثناء اللہ

سعودی عرب سے پاکستان کے لوگوں کو دینی، دیناوی اور نظریاتی وابستگی ہے جبکہ ایران ہمارا ہمسایہ مسلم ملک ہے، ہماری پالیسی سب کے سامنے ہے سعودی عرب اور ایران کے اختلافات کو پاکستان کی جانب سے دبانا چاہیے، ریاست کے معاملات میں ذاتی مفاد کو الگ رکھنا چاہئے، موجودہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے منشیات کے خاتمے کے لئے پٴْر عزم ہیں اور اس لڑائی کو ختم کر کے سانس لیں گے،میڈیا سے گفتگو

پیر 22 مئی 2017 21:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ایران پاکستان کے دوست ملک ہیں، سعودی عرب سے پاکستان کے لوگوں کو دینی، دیناوی اور نظریاتی وابستگی ہے جبکہ ایران ہمارا ہمسایہ مسلم ملک ہے۔ ایران کے ساتھ پاکستان کے اچھے تعلقات ہیں،جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے۔ ہماری پالیسی سب کے سامنے ہے۔

سعودی عرب اور ایران کے اختلافات کو پاکستان کی جانب سے دبانا چاہیے۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسی باتوں کو اٴْچالنا اپنے ملک اور خارجہ پالیسی کے لئے بھی مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے چیئر میں تحریک انصاف عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان گمراہی کا شکار انسان ہیں۔

(جاری ہے)

ریاست کے معاملات میں ذاتی مفاد کو الگ رکھنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ہر وقت منفی سیاست اور گالم گلوچ کرتے رہتے ہیں انہیںاس طرح کے رویے سے باز رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی الزام تراشی 2018 ء کے الیکشن میں ختم ہو جائے گی۔ پاکستان میں کچھ اے لیول کے سیاستدان بھی منشیات کی لت کا شکار ہیں۔ انہیں منشیات سونگھے بغیر نیند نہیں آتی اور جب دوپہر کو سونگھ لیں تو منفی پروپیگنڈے اور گالم گلوچ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے منشیات کے خاتمے کے لئے پٴْر عزم ہیں اور اس لڑائی کو ختم کر کے سانس لیں گے۔ تعلیمی اداروں اور دوسرے اداروں میں سے بھی منسیات کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے تعلیمی اداروں میں آپریشن کر رہے ہیں تاکہ منشیات کا خاتمہ ہو سکے۔ انہوں کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے خلاف جنگ ہم سب مل کر لڑ رہے ہیں۔ یہ خارجہ پالیسی کی کامیابی ہے کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف سب سے زیادہ لڑنے اور قربانیاں دینے والا ملک ہے۔(وقاص)