سپیورٹس بورڈ گلگت بلتستان اور جی بی فٹبال ایسوسی ایشن کے تعاون سے ڈسٹرکٹ فٹبال اسیوسی ایشن کے زیر اہتمام ٹورنامنٹ سکردو ڈسٹرکٹ نے جیت لیا

پیر 22 مئی 2017 21:12

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) سپیورٹس بورڈ گلگت بلتستان اور جی بی فٹبال ایسوسی ایشن کے تعاون سے ڈسٹرکٹ فٹبال اسیوسی ایشن کے زیر اہتمام ٹورنامنٹ سکردو ڈسٹرکٹ نے جیت لیا۔

(جاری ہے)

فائنل میں دیامر کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی ، سکردو ڈسٹرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حزب اللہ ، نسیم اور امتیاز نے ایک ایک گول کر کے میچ کو اپنے نام کر دیا جبکہ چلاس کی ٹیم کی جانب سے واحد گول عنایت اللہ نے سکور کی فائنل کے مہمان خصوصی سنیئر وزیر حاجی اکبر تابان تھے انہوںنے دونوں ٹیم کو فائنل میںپہچنے پر مبارکباد دی اور کھیلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے دونوں ٹیموںکو دس دس ہزار روپے نقد انعام دیا سنیئر وزیر نے اس موقع پر کہا ہے کہ پچھلے سال کی نسبت رواں سال اے ڈی پی میں سپورٹس کے لئے اضافی بجٹ رکھا گیا ہے کھیلوں کے فروغ کے لئے صوبائی حکومت اقدامات کر رہی ہے میچ کا مین آف دی میچ بلتستان ایلون کے محمد نسیم اور ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی بلتستان ایلون کے گول کیپر افتخار علی کو قرار دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :