استحکامِ پاکستان کے لئے نوجوانوں کا کردار ناگزیر ہے۔عبداللہ حمید گل

پیر 22 مئی 2017 21:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) چیئرمین تحریکِ جوانانِ پاکستان عبداللہ گل نے کہا ہے کہ استحکامِ پاکستان کے لئے نوجوانوں کا کردار ناگزیر ہے ،آج ہزاروں نوجوانوں نے یہاں جمع ہو کر یہ ثابت کر دیا کہ بلوچستان کے لوگ ملک اتنا ہی پیار کرتے ہیں جتنے دوسرے صوبوں کے لوگ۔ وہ استحکامِ پاکستان کنونشن سے خطاب کررہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق تحریکِ جوانانِ پاکستان بلوچستان کے زیرِ اہتمام استحکامِ پاکستان کنونشن اڈیٹوریم سائنس کالج کوئٹہ میں منعقد ہوا جس میں صوبے کے تمام اضلااع سے کارکنان اورضلعی اانتظامیہ نے شرکت کی۔ کنونشن میں مہمانِ خصوصی چیئرمین محمد عبداللہ حمید گل تھے۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ گل کا کہنا تھا کہ کہ آج کے دن بلوچستان کے رہنے والوں نے یہ دنیا کو پیغام دیا ہے کہ پاکستان کے استحکام کے لئے وہ صفِ اول میں کھڑے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہآج جو ہم دھشتگردی کا سامنا کر رہے ہیں اسکی بنیاد پرویز مشرف نے رکھی۔

(جاری ہے)

آج بلوچستان کے تیزی سے مثبت بدلتے ہوئے حالت دیکھ کر بے حد خوشی ہے۔ کیونکہ افواجِ پاکستان اور مقامی قبائلی عمائدین اور تحریکِ جوانانِ پاکستان نے دن رات اس کے لئے محنت کی۔ اور بلوچ نوجوانوں کو ایک پرچم تلے جمع دیکھ کر دشمن کی نیدیں حرام ہو گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :