کوئٹہ، الیکٹرک کمپنی سپلائی لیبر یونین کا اپنے مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

وفاقی حکومت بجٹ میں ملازمین کے پے سکیل میں تمام الائوسنز کو شامل کر کے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے

پیر 22 مئی 2017 21:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) کوئٹہ الیکٹرک کمپنی سپلائی لیبر یونین بلوچستان کے زیر اہتمام اپنے مطالبات کے حق میں صدر صفدر کرد اور جنرل سیکرٹری پیر محمد کاکڑ، چیف آرگنائزر سخی سلطان، آصف شاہوانی اور دیگر کی قیادت میں سوموار کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکے تھے جن پر نعرے درج تھے مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ وزارت پانی وبجلی بلوچستان کے ملازمین سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے وزارت اعلیٰ حکام نے ملک کی تمام کمپنیز کو گزشتہ برس دو بونس دیئے اور اس سال بھی اسلام آباد، فیصل آباد اور دیگر کمپنیز کو بونس دیئے گئے لیکن ایک بار پھر بلوچستان کے ملازمین کو اس بونس سے محروم رکھا گیا حالانکہ بلوچستان میں کیسکو ملازمین سخت مشکل صورتحال میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجٹ میں ملازمین کے پے سکیل میں تمام الائوسنز کو شامل کر کے پچاس فیصد تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے اور کیسکو ملازمین کو بونس کی ادائیگی کو یقینی بنا نے کے ساتھ ساتھ تمام فٹل ایکسڈنٹ کی اعلیٰ انکوائریاں اور سیفٹی سیمینار کے نام پر جاری ڈراموں کو بند کیا جائے مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کر تے ہوئے پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :