کوئٹہ، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی محکمہ صحت کے ملازمین کے مطالبات تسلیم کرنے کا مطالبہ

دو مہینوں سے ملازمین ہڑتال اور احتجاج کرنے پر مجبور

پیر 22 مئی 2017 21:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے بیا ن میں محکمہ صحت کے ملازمین کے مطالبات تسلیم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ گذشتہ دو مہینوں سے محکمہ صحت کے ملازمین ہڑتال اور احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں جسکی وجہ سے پولیو سمیت بنیادی مراکز صحت ہسپتالوں اور صحت کے تمام مرا کز کی کارکردگی بری طرح متاثر ہوکر رہ گئی ہے ملازمین کے احتجاج اور ہڑتال کے باوجود نا اہل انتظامیہ اور صوبائی حکومت کے کانو ں پر جوں تک نہیں رینگتی جو انکے بے حسی اور ملازم دشمنی کے واضح طور پر نشان دہی کرتی ہے بیان میں کہا گیا کہ محکمہ صحت بے نظیر ہسپتال کے انتظامیہ کی غفلت اور کوتاہیوں پر پردہ ڈالنے کے بھی مرتکب ہوئے ہیں نا اہل انتظامیہ اور بدعنوانی کے خلاف ہزارہ قوم سرا پا احتجاج کررہے ہیں پارٹی گذشتہ کئی سالوں سے بے نظیر ہسپتال میں بے قاعدگیوں فرائض سے غفلت ڈیوٹیوں سے غیر حاضری اور مصالجین کے تاخیر سے آنے کی نشاندہی کرتی چلی آرہی ہیں مگر محکمہ صحت اور وذیر صحت اس اہم معاملے کے سلسلے یں مکمل خاموشی اختیار کرکے ثابت کررہا ہے کہ بے نظیر ہسپتال کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ناکام بنایا جارہا ہے بیان میں کہا گیا کہ اس وقت محکمہ صحت پوری طرح اپنی زمہ داریوں کی ادائیگی میں ناکام ثابت ہوگئی ہے صوبے کے تمام ہسپتال اور مرکز صحت میں سنگین بے قاعدگیاں ہورہی ہے جبکہ محکمہ صحت نے اس اہم مسلہ پر خاموشی اختیار کرکے مجرمانہ غفلت کے مرتکب ہوئی ہیں بیا ن میں فوری طور پر صحت جیسے اہم اور بنیادی مسلہ کی طرف توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فرائض میں غفلت کے مرتکب ہونے والے معالجین کے خلاف کاروائی کرکے عوام کو صحت کی صحیح و بروقت فراہمی کو ممکن بنائی اور ہڑتال پر مجبور ملازمین کے مطالبات فوری طور پر تسلیم کرکے انہیں مراعات دیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :