اسامہ بن لادن زندہ ، بہاماس میں سی آئی اے کے پے رول پرتعیش زندگی بسر کر رہا ہی

ایڈورڈ سنوڈن کے انکشاف کے حوالے سے اسامہ بن لادن کے زندہ ہونے کی خبر ایک مرتبہ پھر میڈیا میں گردش کرنے لگی

پیر 22 مئی 2017 21:17

اسامہ بن لادن زندہ ، بہاماس میں سی آئی اے کے پے رول  پرتعیش زندگی بسر ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈن کے انکشاف کے حوالے سے اسامہ بن لادن کے زندہ ہونے کی خبر ایک مرتبہ پھر میڈیا میں گردش کرنے لگی ہے کہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن زندہ ہیں اور سی آئی اے کے پے رول پر بہاماس میں پرتعیش زندگی گزار رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مزاح پر مبنی ایک نجی ویب سائٹ نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈن کے حوالے سے ایک خبر شائع کی تھی جس میں بتایا گیا کہ ان کے پاس تحریری دستاویزات موجود ہیں کہ اسامہ بن لادن زندہ ہیں اور پرتعیش زندگی گزار رہے ہیں۔

خبر میں بتایا گیا تھا کہ اسامہ بن لادن بہاماس میں رہائش پذیر ہیں اور سی آئی اے کے پے رول پر پرتعیش زندگی گزار رہے ہیں ، انھوں نے ایبٹ آباد آپریشن میں القاعدہ چیف کی ہلاکت کی خبروں کو مسترد کر دیا۔

(جاری ہے)

۔ویب سائٹ کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا تھا کہ اسامہ بن لادن سی آئی اے سے ماہانہ ایک لاکھ ڈالر وصول کر رہے ہیں جس سے وہ اپنے روز مرہ کے معاملات چلا رہے ہیں۔واضح رہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے دعویٰ کیا تھا کہ ایبٹ آباد آپریشن کے دوران اسامہ بن لادن زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا لیکن اس کی ابھی تک کوئی تصاویر جاری نہیں کی گئی ہیں۔امریکی فورسز نے پاکستانی فوج کی اکیڈمی کاکول کے قریب ایک گھر پر آپریشن کرتے ہوئے اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔۔

متعلقہ عنوان :