بنوں، تالاب میں نہاتے ہوئے دو کمسن بچیاں ڈوب کر دم توڑ گئی

پیر 22 مئی 2017 21:17

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) خوجڑی خاص میں تالاب میں نہاتے ہوئے دو کمسن بچیاں ڈوب کر دم توڑ گئی ہے ۔لاشوں کو پانی سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

سوموار کے روز تھانہ ککی کی حدود میں حدود میں واقع علاقہ خوجڑی خاص میں دو بچیاں وریشہ دختر شرین زمان عمر پانچ سال اور ثمرینہ دختر گل زمان جو جانوروں کو چروانے کیلئے گھر سے باہر لے گئے تھے پولیس کے مطابق دونوں بچیاں گرمی سے بچنے کیلئے تالاب میں نہا رہے تھے کہ پانی کی زور نے انہیں ڈبو دیا دونوں بچیوں کی لاشوں سے کو پانی سے نکال دیا گیا جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے دونوں بچیوں کو مردہ قرار دیکر لواحقین کے حوالے کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :