بنوں، سیکورٹی فورسز پر شدت پسندوں کا حملہ، ایک اہلکار زخمی

جوابی فائرنگ میں دو شدت پسند ہلاک ،کوبرا ہیلی کاپٹر سے کاروائی جا ری

پیر 22 مئی 2017 21:17

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) شمالی زیرستان میں آپریشن ردالفساد کے دوران سیکورٹی فورسز پر شدت پسندوں کا حملہ ایک سیکورٹی اہلکار زخمی جوابی فائرنگ میں دو شدت پسند ہلاک کوبرا ہیلی کاپٹر سے کاروائی جا ری ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل گڑیوم میں گائوں شاگہ میں سیکورٹی فورسز پر شدت پسندوں نے اُس وقت حملہ کیا جب وہ آپریشن ردالفساد میں مصروف تھے شدت پسندوں کی فائرنگ سے حوالدار نعمان زخمی ہوگیا فورسز جوانوں کی جوابی فائرنگ کوبرا ہیلی کاپٹر سے شیلنگ میں دو شدت پسند ہلاک ہو گئے ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقہ میں شدت پسندوں کے خلاف کوبرا ہیلی کاپٹرسے کاروائی جاری ہے اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :