لاہور، شہید اعتزاز حسن کی زندگی پر مبنی فیجر فلم ’’سلیوٹ‘‘کی یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں نمائش

نمائش کا مقصد دہشت گردی کے خلاف روشنی کا پیغام پھیلانا تھا

پیر 22 مئی 2017 21:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) شہید اعتزاز حسن کی زندگی پر مبنی فیجر فلم ’’سلیوٹ‘‘کی یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے مین آڈیٹوریم ہال اور سیمینار حال میں نمائش کی گئی۔ یہ فلم اعتزاز حسن کی زندگی پر مبنی ہے جس نے بڑی بہادری کے ساتھ خود کش حملہ آوروں کا سامنا کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیااور دو ہزار کے قریب زندگیوں کو بچایا۔

اس نمائش کا مقصد دہشت گردی کے خلاف روشنی کا پیغام پھیلانا تھا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر امور طلباء پروفیسر ڈاکٹر آصف علی قیصر، پبلک ریلیشنز آفیسر شاہدہ نذیر فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے اس فلم میں دلچسپی ظاہر کی اور حکومت پنجاب کی اس کاوش کوسراہا کہ نیشنل ایکشن پلان کو جاری رکھتے ہوئے شہدا کی زندگی پر معیاری فلم بنائی۔

(جاری ہے)

شہید اعتزاز حسن کی زندگی پر مبنی فیجر فلم ’’سلیوٹ‘‘کی یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے مین آڈیٹوریم ہال اور سیمینار حال میں نمائش کی گئی۔ یہ فلم اعتزاز حسن کی زندگی پر مبنی ہے جس نے بڑی بہادری کے ساتھ خود کش حملہ آوروں کا سامنا کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیااور دو ہزار کے قریب زندگیوں کو بچایا۔اس نمائش کا مقصد دہشت گردی کے خلاف روشنی کا پیغام پھیلانا تھا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر امور طلباء پروفیسر ڈاکٹر آصف علی قیصر، پبلک ریلیشنز آفیسر شاہدہ نذیر فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے اس فلم میں دلچسپی ظاہر کی اور حکومت پنجاب کی اس کاوش کوسراہا کہ نیشنل ایکشن پلان کو جاری رکھتے ہوئے شہدا کی زندگی پر معیاری فلم بنائی۔ (وقاص)

متعلقہ عنوان :