اشتعال انگیز تقریر،ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی تمام31 مقدمات میں ایک ماہ کیلئے حفاظتی ضمانتیں منظور

پیر 22 مئی 2017 21:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) سندھ ہائی کورٹ کے جناب جسٹس صلاح الدین پنہور کی سربراہی میں قائم ڈویڑن بینچ نے کراچی پریس کلب کے سامنے اشتعال انگیز تقریر کرنے کے 31 مقدمات میں ملوث ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی تمام مقدمات میں ایک ماہ کے لئے پچاس ،پچاس ہزار روپے کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی ،فاضل بینچ نے 4 مقدمات میں ملوث ایم کیو ایم کے سنئیر رہنماء عامر خان کی 10 روز کے لئے پچاس پچاس ہزار روپے کی حفاظتی ضمانت منظور کرلیں،فاضل عدالت نے دونوں رہنماؤں کو ٹرائل کورٹ انسداد دہشتگردی کی عدالت سے رجوع کرنے کا بھی حکم دیا ہے ،دریں اثنائ ہائی کورٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہئے فاروق ستار اور ان کے وکیل بیرسٹڑ فروغ نسیم نے کہا کہ کوئی گرفتاری کے لئے سمن جاری نہیں کئے گئے ،انہوں نے کہا کہ مقدمات ان لوگوں کے خلاف درج ہونے چاہیے جو ملک مخالف ہیں۔