ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے لسانی، مذہبی وموروثی سیاست کے بجائے بنیادی مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے ، ہم سیاست کو خدمت سمجھ کررہے ہیں عوام کے بنیادی حقوق کو حاصل کرکے ہی دم لیں گے ، عوام کو خود اپنے مسائل کے حل کیلئے کھڑا ہونا ہوگا،کرپشن کیخلاف متحد ہو کر ہی پاکستان کو مسائل سے نکال سکتے ہیں
چیئرمین پا ک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال کا تقریب سے خطاب
پیر 22 مئی 2017 21:59
(جاری ہے)
اس مو قع پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی، سیکریٹری جنرل رضاہارون، دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس شہر کے باسیوں کو ان کے بنیادی حقوق دلانے ہیں چاہے اس میں میری جان کیوں نہ چلی جائے میں اپنے مطالبات سے کبھی دستبردار نہیں ہونگا انہوں نے کہا کہ اب ہم نے اپنی اگلی نسل کو جاہل بنے نہیں دیں گے اب ہمارے گھروں کے آگے سے کوڑا کرکٹ اور کچرا ان حکمرانوں کو اٹھانا پڑے گا اب حکمرانوں کو ہمیں ہمارا حق دینا ہوگا اگر آپ لوگوں نے میرا ساتھ دیا تو ہم اپنا حق حاصل کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ یہ شہر ملک کو ستر فیصد ٹیکس کما کر دیتاہے اور اس شہر کے لوگ پانی کے بوند بوند کو ترس رہے ہیں یہ شہر لاوارث نہیں ہے اس کے وارث آگئے ہیں ہم ان کو بوند بوند کے لئے بلکتا نہیں دیکھ سکتے , نا ہی بچوں کو تعلیم سے محروم ہوتا دیکھیں گے انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنی احتجاجی تحریک کا تیسرا مرحلہ شروع کردیا ہے جس میں ہم گھر گھر جاکر لوگوں سے مل رہے ہیں اب ہم اس احتجاج کا دائراہ وسیع کرتے ہوئے گلی گلی میں پھیلائیں گے انہوں نے کہاکہ جو حکمران یہ سمجھ رہے تھے کہ شاہراہ فیصل پر ہم پر ظلم کی انتہا کر کے ڈرا دیں گے وہ دیکھ لیں اب یہ احتجاج پورے شہر میں پھیل رہا ہے اور عنقریب پوری سندھ کی عوام مسائل کے حل کے لیٴْ پاک سر زمین پارٹی کا حصہ بن کر سندھ کے تمام نام نہاد حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.