بہادر آباد میں بزدل دہشت گردو ں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے پو لیس اہلکاروں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں،یعقوب شہباز

پیر 22 مئی 2017 22:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) شیعہ علماء کو نسل پا کستان صوبہ سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل سیکر ٹری محمد یعقوب شہباز نے کہا ہے کہ بہادر آباد میں بزدل دہشت گردو ں کے ہاتھوں شہید ہونے والے پو لیس اہلکاروں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں ایسا لگتا ہے کہ کراچی میں کچھ عر صے سے قائم امن کو دہشت گرد عناصر سبور ثار کر نا چاہتے ہیں بہادر آباد میں دن دیہاڑے پو لیس افسران کو اس طرح قتل دینا حکومت اور ریاستی ادروں کے لئے سوالیہ نشان ہے کراچی میں اتنی سیکیورٹی کے باوجود اور روزانہ کی بنیادوں پر شہر بھر میں ٹا رگٹڈ آپر یشن اور دہشت گردوں کی گرفتاری کے بعد عوام میں ایک بار پھران واقعات سے خوف کی فضاء پائی جارہی ہے دہشت گرد ریاست کے اندر اپنی ریاست قائم کر نا چاہتے ہیں جو اٴْن کی بھول ہے ہم حکومت سندھ اور قانون نافز کر نے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس بزدلانہ کاروئی میں ملوث دہشت گردو ں کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دیں۔

متعلقہ عنوان :