گھوٹکی تھانہ ڈھرکی کے لاک اپ میں ملزم کی مبینہ تشدد اور ہلاکت پر آئی جی سندھ کا نوٹس

پیر 22 مئی 2017 22:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) ترجمان سندھ پولیس کے دفتر سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق گھوٹکی تھانہ ڈھرکی کے لاک اپ میں ملزم پر مبینہ تشدد اور ہلاکت کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی سکھر سے تفصیلی انکوائری پر مشتمل رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کے ایس ایس پی گھوٹکی کے مطابق تھانہ ڈھرکی میں مدعی کاملیش کمار دکان مالک کے بیان کے تحت درج مقدمہ الزام نمبر83/2017 جرم دفعہ380/381 کے تحت پولیس نے نامزد ملزمان بھائیوں عبدالزاق لاڑک اور مشتاق احمد لاڑک کو گرفتار کیا۔

دونوں ملزمان پر دکان سے 22لاکھ روپئے مالیت کے موبائل فونزچوری کرنے کا الزام تھا۔ایس ایس پی نے بتایا کہ ایس ایچ او ڈھرکی اور ایس آئی او ڈھرکی کے خلاف مذکورہ واقعہ پر کاروائی کرتے ہوئے دونوں افسران کو معطل کردیا گیا ہے جبکہ ایس آئی او کے خلاف قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :