حکمران سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کو ترقی اور خوشحالی کا نام دے رہے ہیں، قوموں کے عروج میں بنیادی کردار ہمیشہ تعلیم کا رہاہے، جماعت اسلامی کراچی تا خیبر تعلیمی اداروں ، کالجوں اور یونیورسٹیوں کا موٹروے بنا کر آئندہ نسلوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی ، قومیں علم سے ترقی کرتی ہیں ، سیمنٹ اور سریے سے نہیں
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی اپنے حلقہ انتخاب ثمر باغ میں معززین سے گفتگو
پیر 22 مئی 2017 22:07
(جاری ہے)
جماعت اسلامی قوم سے وعدہ کرتی ہے کہ سب کے لیے تعلیم اور صحت کی معیاری سہولتوں کے ساتھ ساتھ عدل و انصاف ، روزگار اور چھت کی فراہمی ہمارا اصل ہدف ہو گا ۔
وہ پیر کو اپنے حلقہ انتخاب ثمر باغ دیر میں مقامی زعما اور معززین علاقہ سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے ۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم بھی موجود تھے ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ کرپشن کا خاتمہ اور کرپٹ ٹولے سے ملک و قوم کو نجات دلانا جماعت اسلامی کی اولین ترجیح ہے کیونکہ جب تک لوٹ کھسوٹ اور ظلم و جبر کا نظام رہے گا ، عام آدمی کو ریلیف نہیں ملے گا ۔ اسٹیٹس کو کے حامی کسی غریب کے بارے میں کوئی مثبت اور خیر خواہی کا سوچ بھی نہیں سکتے ۔ ان کا ہدف صرف اقتدار کے ایوانوں تک پہنچنا اور پھر قومی وسائل پر قبضہ کر کے اپنی خاندانی دولت میں اضافہ کرنا ہوتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ لٹیروں کے اس گروہ کی وجہ سے پاکستان ایک بار پہلے دولخت ہوچکا ہے اور اب ان کی نظریں باقی ماندہ پاکستان پر ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ملک سے کرپشن صرف جماعت اسلامی ختم کر سکتی ہے ہمارے کسی کارکن کے دامن پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں اور اس حقیقت کو پوری قوم تسلیم کرتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ قومی و بین الاقوامی اداروں نے جماعت اسلامی کو ایک دیانتدار ، باکردار اور حقیقی جمہوری جماعت ہونے کا سر ٹیفکیٹ دیاہے ہم چاہتے ہیں کہ جس نے بھی قومی خزانے کو لوٹاہے ، وہ کٹہرے میں کھڑا ہو اور موجودہ اور سابقہ حکمرانوں سمیت سب کا احتساب ہوتاکہ لوٹی دولت واپس آسکے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان پر اس وقت 73 ارب ڈالر کاقرضہ ہے جبکہ بیرونی بینکوں میں پاکستان سے لوٹے گئے پانچ کھرب ڈالر پڑے ہیں ۔ اگر یہ خطیر رقم ملک میں آ جائے تو ہم قوم کو تعلیم اور صحت کی مفت سہولتیں ، بے گھروں کو گھر اور بے روزگاروں کو بہترین روزگار دے سکتے ہیں اور پھر عوام پر کوئی ٹیکس لگانے کی ضرورت رہے گی نہ بجلی و گیس کے ہوشربا بل وصول کیے جائیں گے ۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.