ْ پنجاب اسمبلی ‘ سعودی عرب میں وزیر اعظم کی کانفرنس میں شرکت کے خلاف اپوزیشن کا واک آئوٹ
اسمبلی کا ایوان ’’گونواز گو‘‘ کے نعروں سے گھونج اٹھا‘سپیکر نے احسن ریاض فتیانہ کو غیر ضروری سوال کرنے پر وارننگ جاری کردی وزیر اعظم نے بطور ایٹمی ملک پاکستان کی جگ ہنسائی کرائی ہے‘سعودی عرب میں 55ممالک کی کانفرنس کا مقصد ایران کے خلاف اتحاد ہے‘پارلیمنٹ کے فیصلے کے مطابق پاکستان کو ایران ،سعودیہ معاملے میں ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہیے‘اپوزیشن لیڈر میاں محمو دالرشید کا ایوان میں خطاب
پیر 22 مئی 2017 22:10
(جاری ہے)
اسمبلی کے ایجنڈے پر محکمہ سپیشلائز ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے متعلق سوالات کے جواب صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے دیے۔
اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا وزیر اعظم نواز شریف نے سعودی عرب میں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرکے پاکستان کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی کرائی ہے۔اس کانفرنس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دہشتگردی کے خلاف بھارت کی کوششوں کو سراہا ہے جبکہ بھارت دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ملک ہے۔یہ کانفرنس کا بنیادی مقصد ایران کے خلاف اتحاد بنانا ہے ۔جبکہ پاکستان کی پارلیمنٹ پہلے ہی فیصلہ کرچکی ہے کہ پاکستان سعودی عرب اور ایران کے معاملے میں پارٹی نہیں بنے گا۔ایسے حالات میں نواز شریف نے اس ایران مخالف کانفرنس میں شرکت کرکے پاکستان کی بدنامی کرائی ہے اور ایران سے تعلقات کو دائو پر لگا دیا ہے۔جس کے بعد اپوزیشن نے ایوان سے بائیکاٹ کردیا اور ’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے لگاتے ایوان سے باہر نکل گئے۔اس سے قبل وقفہ سوالات کے دوران صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے وسیم اخترکے سوال کے جواب میں کہاحکومت نے گردوں کی فروخت کرنیوالوں کے خلاف خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے جس میں سپیشل برانچ،آئی بی اور ایف آئی اے کام کررہی ہیں ۔ان ٹیموں کو کافی حد تککامیابی حاصل ہو ئی ہے۔حکومت نے گردہ فروشوں کے خلاف دس لاکھ روپے کا انعام بھی رکھا ہے۔بائو اختر کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا سرکاری ہسپتالوں کی جو پروفیسر اپنی ڈیوٹی پوری نہیں کرتے ان کے خلاف ایکشن لیاجارہا ہے تین پروفیسر کو معطل کیا جا چکا ہے۔بعد ازراں احسن ریاض فتیانہ نے کورم کی نشاندہی کر دی کورم پورا نہ ہونے سپیکر نے پہلے پانچ منٹ پھر بیس منٹ کیلئیاجلاس ملتوی کیا لیکن حکومت کورم پورا کرنے میں ناکام رہی۔کورم پورا نہ ہونے پر سپیکر نے اجلاس آج صبح دس بجے تک ملتوی کردیا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
-
سٹاک مارکیٹ میں اضافہ غیر ملکی خریداروں کا بڑھتا ہوا رحجان ہے،محمد اورنگزیب
-
روس نے جرمن فاونڈیشن پر پابندی لگا دی
-
چین میں پاکستان کے سفیر کا دارالحکومت بیجنگ میں ہواوے کے نمائشی مرکز کا دورہ ، منصوبوں اور پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر تبادلہ خیال
-
آرمی چیف جنرل عاصم منیرسے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ الاوطیبی کی ملاقات
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘امریکی میڈیا کا دعوی
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، سعودی سرمایہ کاروں کے لیے بینکاری اور سرمایہ کاری کے قابل منصوبے پیش کر یں گے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی واشنگٹن میں ملاقاتوں ..
-
غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ، دہشتگرد حملہ آور پیدل چل کر گاڑی تک پہنچے،ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر
-
فیض حمید نے دھرنے کے دوران ملاقات میں استعفے کا کہا تھا ،زاہد حامد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.