جوکچھ سعودی عرب میں ہوا اس سے ایٹمی پاکستان کے عوام کے سر شرم سے جھکے ہوئے ہیں،امریکی صدر سے پانچ منٹ کی وزیر اعظم سے ملاقات بھی نہ ہو سکی ٹرمپ کی تقریر پر وزیر اعظم کو احتجاجاًًباہر نکل آجاناچاہئے تھا ‘بھارت میں دہشت گردی پر ٹرمپ نے بات کی جس پر نواز شریف مسکراتے رہے‘بھارت کشمیر گوادربلوچستان میں دہشت گردی کررہاہے اس پر کوئی نہیں بول رہا

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمو دالرشید کا بیان

پیر 22 مئی 2017 22:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمو دالرشید نے کہا ہے کہ کل جوکچھ سعودی عرب میں ہوا اس سے ایٹمی پاکستان کے عوام کے سر شرم سے جھکے ہوئے ہیں وزیر اعظم کو نظر انداز کیاگیا،امریکی صدر سے پانچ منٹ کی وزیر اعظم سے ملاقات بھی نہ ہو سکی ٹرمپ کی تقریر پر وزیر اعظم کو احتجاجا باہر نکل کر آجاناچاہئے تھا ،بھارت میں دہشت گردی پر ٹرمپ نے بات کی جس پر نواز شریف مسکراتے رہے،بھارت کشمیر گوادربلوچستان میں دہشت گردی کررہاہے اس پر کوئی نہیں بول رہا ٹرمپ کے بیان کی پرزور مذمت کرتے ہیں ایران ہمارا برادر اسلامی ملک ہے اس کے خلاف کسی کیمپ کا حصہ نہیں بننا چاہیے، امریکہ نے مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کا ٹھیکہ لے لیا ہے ایران ہمارا برادر اسلامی ملک ہے بلکہ سعودی عرب کے تحفظات ختم کرنے چاہیے۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو جاری کردہ بیان میں اظہار کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 65ہزار لوگ دہشت گردی کا شکار ہوئے کلبھوشن معاملے پر ہماری خارجہ پالیسی مکمل طورپرناکام ہو چکی ہے۔شکوہ حکومت اور حکمرانوں کے ساتھ ہے اگر پہلے سے ایجنڈہ کامعلوم نہیں تھا تو کھانا کھانیگئے وہاں کو پائے اور کھدینہیں ملتیں ۔ اپوزیشن کو یقین دلایا کہ کسی ملک کے خلاف کوئی بات نہیں کی جائے گی ایران سعودی کی غلط فہمی دور کریں ٹرمپ کی چھتری میں اتحاد قبول نہیں ہے۔