ملتان ،انصاف لائرز فورم کے وکلاء کا کچہری چوک پر وزیراعظم کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ،پانامہ کیس میں مستعفی ہونے کا مطالبہ

پیر 22 مئی 2017 22:10

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) ملتان میں انصاف لائرز فورم کے وکلاء نے کچہری چوک پر وزیراعظم میاں نوازشریف کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور پانامہ کیس پر مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ بھی کیا،کچہری چوک پر کئے جانیوالے احتجاج میں وکلاء، تحریک انصاف کے عہدیداروں، مرد وخواتین کارکنوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت مخالف نعرے درج تھے،، مظاہرین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی موجودگی میں انکے خلاف جے آئی ٹی کی تحقیقات شفاف نہیں ہوسکتیں۔

اس لئے وزیراعظم کو چاہیے کہ وہ پانامہ کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے تک مستعفیٰ ہوجائیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ لاہور میں وکلاء کے تصادم کی پرزورمذمت کرتے ہیں وکلاء ایک ہیں انہیں تقسیم کرنے کی سازشیں کی جارہی ہے۔