جڑانوالہ،ڈاکوئوںکی دن دیہاڑے ڈکیتی مزاحمت پولیس کانسٹیبل کو شہید ،ملزمان فرار

پیر 22 مئی 2017 22:12

جڑانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) موٹر سائیکل ڈاکوئوںنے دن دیہاڑے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے پولیس کانسٹیبل کو شہید کر دیاملزمان فرار ،واقعہ 74گ ب کے قریب پیش آیا،شہید ہونے والا کانسٹیبل عثمان ضلع کچہری فیصل آباد میں سیشن جج کا سکیورٹی گارڈ تعینات تھا، اطلاع پر ایس ایس پی آپریشن فیصل آباد رانا معصوم نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ، بتایا گیا ہے کہ جڑانوالہ کے نواحی گائوں 72گ ب کا رہائشی عثمان جو کہ پولیس کانسٹیبل تھا اوربطور سکیورٹی گارڈ سیشن جج فیصل آبادڈیوٹی سرانجام دیتا تھا گزشتہ روز اپنے والد بشیر کے ہمراہ سادہ پارچہ جات میں موٹر سائیکل پر فیصل آباد سے واپس گھر کی جانب آرہا تھا کہ تھانہ ستیانہ کی حدود 74گ ب کے قریب ناکہ دن دیہاڑے ناکہ لگائے ڈاکوئوںنے روک لیا اور گن پوائنٹ پر نقدی ، موبائل فون ، موٹر سائیکل چھین لی جبکہ مزاحمت پر فائرنگ کرکے پولیس کانسٹیبل عثمان کو شہید کر دیا اور فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اطلاع پر ایس ایس پی آپریشن فیصل آباد رانا معصوم ، ایس پی ٹائون جڑانوالہ نجیب اللہ پندرانی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کیا ۔شہید ہونے والا کانسٹیبل 3بچوں کا باپ تھا ۔

متعلقہ عنوان :