جڑانوالہ ،سی پی او فیصل آباد کا دوران ڈکیتی مزاحمت میں شہید ہونیوالے کانسٹیبل واقعہ کا نوٹس

پیر 22 مئی 2017 22:12

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) سی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثر نے دوران ڈکیتی شہید ہونے والے کانسٹیبل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ، ذرائع کے مطابق سی پی اوی فیصل آباد افضال احمد کوثر نے تھانہ ستیانہ کی حدود میں دن دیہاڑے ڈکیتی کے دوران شہید ہونے والے کانسٹیبل عثمان کی شہادت کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن فیصل آبا د کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی اور ہدایت جاری کی کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آپریشن رانا معصوم نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :