کوئٹہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے زیر اہتمام دوسرا انڈر گریجویٹ سائنٹیفک سیمینار کا انعقاد

پیر 22 مئی 2017 22:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) کوئٹہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کوئٹہ کینٹ کے زیر اہتمام دوسرا انڈر گریجویٹ سائنٹیفک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ و طالبات نے مختلف تحقیقی مقالات پیش کئے سیمینار کے مہمان خصوصی انجینئر احمد فاروق بازئی (ستارہ امتیاز)وائس چانسلر بیوٹمز تھے اس کے علاوہ کمانڈنٹ سی ایم ایچ بریگیڈیئر سلمان احمد ، ڈی ایم ایس لاگ بریگیڈیر ظہیر اختر مختلف ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس بیوٹمز کے طلباء و طالبات و دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی، ڈاکٹر ارباب عبدالودود نے مہمانوں کو خوش آمدید کیا اور کہا کہ ریسرچ کی اہمیت کے پیش نظر اسے کالج کے کریکولم میں شامل کیا گیا ہے طلباء کی محنت قابل ستائش ہے جس کا سہرا فیکلٹی ممبران کو جاتا ہے سائنٹیفک سیمینار کے انعقاد سے طلباء وطالبات کو طبعی شعبے میں مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے اور بین الاقوامی و ملکی سطح پر مقابلے میں آسانی ہو ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں چیف آرگنائزر بریگیڈیئر سلمان سلیم نے اپنے ریسرچ کے متعلق لیکچر میں شرکاء کو سیمینار کے مقاصد اور فوائد سے آگاہ کیا۔ طلبہ و طالبات نے مختلف بیماریوں پر اپنی تیار کردہ ریسرچیز پیش کیں جس کو شرکاء نے سراہا۔ نتائج کے مطابق سجاد حسین(فائنل ایئر)نے پہلی،ماہ نور خالد (تھرڈ ایئر) نے دوسری جبکہ رابعہ ناصر کاکڑ(فوتھ ایئر) نے تیسری پوزیشن حاصل کی اور ریسرچ پوسٹر میں صوبیہ مریم نے پہلی پوزیشن جبکہ مراد علی نے دوسری پوزیشن اور تحریم خالد نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

بعد ازاں مہمان خصوصی انجینئر احمد فاروق بازئی (ستارہ امتیاز)نے طلبہ و طالبات اور شرکاء میں انعامات و شیلڈ تقسیم کیں اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سائنٹیفک سیمینار کا انعقاد حوصلہ افزاء اقدام ہے طلباء زیادہ سے زیادہ اپنی ریسرچیز شائع کریں انہوں نے کہا کہ میں کالج انتظامیہ کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے مہمان خصوصی مدعو کیا تعلیم کے فروغ کیلئے ہم سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے آج طلباء کو اس طرح اسٹیج پر آکر پریذنٹیشن دیتے دیکھ کربہت خوشی محسوس کررہا ہوں طلباء وطالبات اسی طرح محنت جاری رکھیںاور ملک و صوبے کا نام روشن کریں۔

متعلقہ عنوان :