Live Updates

کوئٹہ ، حکومت امن و امان برقرار رکھنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے ،ہر طرف خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے اب لوگ غیر محفوظ ہیں اغوا ڈکیتی چوری روز کا معمول بن چکا

ڈویژنل کے صدر تحریک انصاف نصیرآباد میر منظوراحمد کھوسہ کا کارکنوں گفتگو

پیر 22 مئی 2017 22:14

حمیدآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف نصیرآباد کے ڈویژنل کے صدر میر منظوراحمد کھوسہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت امن و امان برقرار رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ہر طرف خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے اب لوگ غیر محفوظ ہیں اغوا ڈکیتی چوری روز کا معمول بن چکا ہے موجودہ حکومت کو چائیے کہ وہ فوری طور پر مستعفیہوجائے سانحہ مستونگ سانحہ گوادر اور تربت میں بے دردی کے ساتھ بے گناہ مزدوروں کو قتل افسوسناک عمل ہے تاحال ملوث عناصروں کو گرفتار نہیں ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو کھوسہ ہاؤس میں ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کہہ رہے تھیکہ عمران خان کا کوئٹہ میں کامیاب جلسہ رہا میں پاکستان تحریک انصاف کے بلوچستان کے صوبائی صدر سرداریار محمد رند و دیگر رہنماؤں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں پی ٹی آئی برسراقتدار آکر ناراض بلوچون کے ساتھ مزاکرات کرکے قومی دھارے میں شامل کرینگے یہ دھرتی ہم سب کا دھرتی ہے اس دھرتی کا حفاظت ہمارا اولین ترجیحمیں شامل ہے میر منظور خان کھوسہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے کرپشن کی تمام حدیں پار کر چکی ہیں مختلف محکموں میں 45 ہزار جعلی ملازمین بھرتی کئے ہیںجسمیں 18سال سے کم عمر کے بچے بھی شامل ہیں بے روزگارنوجوان ڈگریاں اٹھاکر در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبورہیں مگر موجودہ حکومت کی ملی بھگت سے جعلی بھرتی کئے جا رہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے آخر میں انہوںنے حکومت بلوچستان سے پر زور مطالبہ کیا کہ جمعیت علماء اسلام کے سابق سنیٹر ہیمن داس کے نوجوان بیٹے وکرم کمار کو باحفاظت بازیاب کرایا جائے وکرم کمار اغوا کی شدید الفاظوں میں مزمت کرتے ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات