جیکب آباد،پانی کے بحران کیخلاف پانی کے گیلن اٹھا کر پی پی پی (شہید بھٹو )کے کارکنان کا احتجاجی مظاہرہ

پیر 22 مئی 2017 22:14

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) جیکب آبادمیں پانی کے بحران کے خلاف پانی کے گیلن اٹھا کر پی پی پی (شہید بھٹو )کے کارکنان کا احتجاجی مظاہرہ ضلعی حکام کے خلاف نعرے ڈی سی چوک پر دھرنا تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی شہید بھٹو کی جانب سے پینے کے پانی کے بحران کے خلاف ضلعی دفترسے ندیم قریشی ،حاجی احمد کھوسو،عباس رند، نورمحمد منجھو ،لیاقت لاشاری ،انعام شاہ ،سلیم بروہی ،غلام عباس سومرو ،ارسلان نائچ کی قیادت میں ایک زبر دست احتجاجی جلوس نکالاگیاجس میں شہریوں نے بھی شرکت کی مظاہرین کے ہاتھوں میں بینر اورپلے کارڈ تھے وہ پانی کے خالی گیلن اٹھا کر نعرے لگاتے ہوئے ڈی سی چوک پر دھرنادے کربیٹھ گئے جس کے باعث چاروںاطراف سے روڈ بلا ک اورٹریفک معطل ہوگئی مظاہرین نے ضلع انتظامیہ ،میونسپل چیئر مین اور منتخب نمائندوں کے خلاف سخت نعریبازی کی رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 52سینٹی گریڈ کی گرمی کے باوجود شہری ایک ماہ سے پینے کے پانی کی فراہمی سے محروم ہیں 15روزسے کھیر تھر سمیت دیگر نہروں میں پانی آگیا ہے پرافسوس سے کہنا پڑتاہے کہ ضلع انتظامیہ اورمیونسپل چیئر مین کی نااہلی کی وجہ سے شہر میں کربلا مچی ہوئی ہے شہری مہنگے داموں پانی ٰخریدنے پر مجبورہیں ایسا لگتاہے کہ انتظامیہ منتخب نمائندوں کو پانی کی اسپیشل لائین لگاکردی گئی ہے وہ منرل واٹر سے نہاتے ہیں پرغریب پانی کی بوند بوندکے لیے پریشان ہیں انہوں نے مطالبہ کیاکہ پانی فراہم کیاجائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ بڑھایاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :