کوئٹہ،مستونگ حادثے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا ، شہید ہونیوالوں کی تعداد 29ہوگئی

پیر 22 مئی 2017 22:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ پر ہونیوالے خودکش بم حملے کاایک اور زخمی نے دم توڑگیا جس کے بعد شہید ہونیوالوں کی تعداد 29ہوگئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفور حیدری پر ہونے والے خودکش بم دھماکے کاایک اور زخمی کوئٹہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جس کے بعد دھماکے میں جاںبحق ہونیوالوں کی تعداد29ہوگئی ۔یاد رہے کہ مذکورہ دھماکے میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفو ر حیدری بھی زخمی ہوگئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :