چیف سیکریٹری سندھ نے ممکنہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لئے کل اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا

پیر 22 مئی 2017 22:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) چیف سیکرٹری سندھ ر ضوان میمن نے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کرنے کے لیے کل (بدھ) 24 مئی کو اعلی سطح کا اجلاس طلب کرلیا ہے ۔اجلاس صبح ساڑھے 11بجے نیو سندھ سیکرٹریٹ میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں 34 اداروں کے سربراہان کو طلب کیا گیا ہے او ر چیف سیکریٹری سندھ نے 34 اداروں کے سربراہان سے تحریری طور پر بھی سفارشات منگوالی ہیں۔اجلاس میں مون سون کی بارشوں کے دوران ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشاورت کی جائے گی اور کانٹیجنسی پلان بھی بنایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :