مایہ ناز بیٹسمین کا ریٹائرمنٹ کے بعد وطن واپسی پر اے این پی کے رہنمائوں، کارکنان اور عوام کی جانب سے شاندار استقبال

یونس خان فخر پاکستان ہیںانہوں نے پوری دنیا میں ملک نام روشن کیا ، ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار سے زائد رنز اسکور کر نا انتہائی غیر معمولی کارنامہ ہے، سینیٹر شاہی سید

پیر 22 مئی 2017 22:18

مایہ ناز بیٹسمین کا ریٹائرمنٹ کے بعد وطن واپسی پر اے این پی کے رہنمائوں، ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) مایہ ناز کرکٹر اور ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین یونس خان کی کرکٹ سے ریٹائر منٹ کے بعد وطن واپسی پر عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر شاہی سید نے کارکنان اور دیگر رہنمائوں کے ہمراہ کراچی ائر پورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا اور بھر پور گل پاشی کی گئی اور پارٹی نغموں پر کارکنان نے پختون ثقافتی رقص بھی کیا ،اس موقع پر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ یونس خان فخر پاکستان ہیںانہوں نے پوری دنیا میں ملک نام روشن کیا ، ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار سے زائد رنز اسکور کر نا انتہائی غیر معمولی کارنامہ ہے مردان کے اس سپوت پر پوری دنیا کے پختون فخر کرتے ہیںہم یہ امید کرتے ہیں وہ ملک کی خدمت جاری رکھیں گے عوامی نیشنل پارٹی یونس خان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اس موقع پر یونس خان نے کہا کہ پاکستان ہماری پہچان ہے شاندار استقبال پر سینیٹر شاہی سید اور اے این پی کے کارکنان اور تمام کرکٹ لورز کا شکریہ ادا کرتا ہوں ہر حال میں ملک کی خدمت جاری رکھوں گا.۔