Live Updates

تحریک انصاف کی24مئی کوجلسہ عام کی تیاریوں کی سلسلے میں سندھ کے صدر ایم این ای ڈاکٹرعارف علوی ،حلیم عادل شیخ کا دورہ

سندھ میں پی پی کی کرپٹ حکومت کرپشن کی سربراہی میں مصروف ہے سندھ کو پی پی حکومت نے تباہ کرکے سندھ کے باسیوں کا استحصال کررہی ہے ، عارف علوی، حلیم عادل شیخ

پیر 22 مئی 2017 22:18

تحریک انصاف کی24مئی کوجلسہ عام کی تیاریوں کی سلسلے میں سندھ کے صدر ایم ..
کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی24مئی کوجلسہ عام کی تیاریوں کی سلسلے میں سندھ کے صدر ایم این ای ڈاکٹرعارف علوی ،حلیم عادل شیخ کا دورہ انتظامات کا جائزہ لیاتحریک انصاف سندھ کے رہنمائوں ڈاکٹرعارف علوی ،حلیم عادل شیخ نے کندھ کوٹ غلہ منڈی کے عقب کے گرائونڈمیںپارٹی سربراہ عمران خان کے 24مئی کے جلسہ عام کے تیاریوں کا جائزہ لیا اس موقع پر انکا کہناتھاکے سندھ میں پی پی کی کرپٹ حکومت کرپشن کی سربراہی میں مصروف ہے سندھ کو پی پی حکومت نے تباہ کرکے سندھ کے باسیوں کا استحصال کررہی ہے پی ٹی آئی کندھ کوٹ کا جلسہ سندھ میں تبدیلی کا باعث بنے گا انہوں نے مزید کہاکے ن لیگ کی حکومت نے عوام سے کیئے گئے وعدے پورے نہیں کیئے جسکے باعث ملک آج بھی اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے ن لیگ کی حکومت کا کام کرپشن اور ٹھیکیداری ہے گاڈفادر کے نام سے موسوم وزیراعظم مستعفی ہوجائے دیگر صورت میںجے آئی ٹی پر اثراندازی لازمی ہوگی ہم صاف اور شفاف جے آئی ٹی چاہتے ہیں وزیراعظم پہلے دن سے ہی صادق وامین نہیں رہے عوام نے انکو انتخابات سے قبل ہی شکست دیدی ہے ملک کاآئندہ وزیراعظم عمران خان ہوگا اس موقع پرکارکنوں کاوالہانہ جوش گرائونڈ کے اطراف میں پارٹی پرچم اور گھنٹہ گھر پر پارٹی کیپ ،پرچم ،جھنڈوں کے اسٹال لگائے گئے ہیں انکا کہناتھاکے کندھ کوٹ کا جلسہ تاریخی جلسہ ہوگا،۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات