خطرناک سیارے پر موجود طاقتور خلائی مخلوق کی دہشت باکس آفس پر بھی چھا گئی

ہارر سائنس فکشن فلم ایلیئن کوونینٹ تین کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کا بزنس کر کے اس ہفتے کی ٹاپ مووی بن گئی

پیر 22 مئی 2017 22:23

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) ہدایتکار رِیڈلی سکاٹ کی یہ فلم ہالی وڈ فلم سیریز ایلیئن کی چھٹی کڑی ہے، جس کی کہانی ایک بار پھر انسانوں کی جان کے دشمن خطرناک ایلیئنز کے گرد گھوم رہی ہے۔

(جاری ہے)

باکس آفس پر دوسرے نمبر پر رہنے والی فلم گارڈئینز آف دی گلیکسی وولیم ٹو کی کہانی سپر ہیروز کی ہے جو دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے نکلتے ہیں۔ فلم تین کروڑ اکیاون لاکھ ڈالر کما کر اس ہفتے دوسرے نمبر پر رہی جبکہ بیماری کی شکار تنہا رہنے والی لڑکی کی کہانی پر بنی رومانوی فلم ایوری تھنگ ایوری تھنگ نیایک کروڑ،بیس لاکھ ڈالر کمائے۔۔

متعلقہ عنوان :