کلبھوشن کا کیس عالمی عدالت انصاف کے دائر ہ اختیار میں نہیں آتا، رحمان ملک

بھارت نے کلبھوشن یادیو کو اپنا شہری ماننے سے انکار کیا تھا،حکومت نے نتیجہ جانتے ہوئے آئی سی جے کا مینڈیٹ کیوں قبول کیا ، سابق وزیر داخلہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کا مرتکب ہو رہا ہے، پاکستان کو بھی بھارت کو اسی کی زبان میں جواب دینا چاہئے، بیان

پیر 22 مئی 2017 22:29

کلبھوشن کا کیس عالمی عدالت انصاف کے دائر ہ اختیار میں نہیں آتا، رحمان ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور رہنمائ پیپلز پارٹی رحمان ملک نے کہا ہے کہ بھارت نے کلبھوشن یادیو کو اپنا شہری ماننے سے انکار کیا تھا۔کلبھوشن کا کیس عالمی عدالت انصاف کے دائر ہ اختیار میں نہیں آتا۔ حکومت نے نتیجہ جانتے ہوئے آئی سی جے کا مینڈیٹ کیوں قبول کیا معاہدے کے تحت دونوں اس بات پر متفق تھے کہ وہ جاسوسوں کو قونصلر رسائی نہیں دیں گے، حکومت کی ناکامی ہے کہ پاکستان کلبھوشن کا معاملہ پہلے لے کر اقوام متحدہ میں کیوں نہیں گیا۔

سوموار کے روز اپنے بیان میں سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ مودی کئی بار پاکستان میں دہشت گردی کا اقرار کر چکا ہے، بھارت پاکستان میں دہشت گردی کا مرتکب ہو رہا ہے، پاکستان کو بھی بھارت کو اسی کی زبان میں جواب دینا چاہئے ، بھارت نے کلبھوشن یادیو کو اپنا شہری ماننے سے انکار کیا تھا۔

(جاری ہے)

کلبھوشن کا کیس عالمی عدالت انصاف کے دائر ہ اختیار میں نہیں آتا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے نتیجہ جانتے ہوئے آئی سی جے کا مینڈیٹ کیوں قبول کیا بھارت اور پاکستان کے درمیان جاسوس قیدیوں پرمعاہدہ موجود ہے،معاہدے کے تحت دونوں اس بات پر متفق تھے کہ وہ جاسوسوں کو قونصلر رسائی نہیں دیں گے، یہ حکومت کی ناکامی ہے کہ پاکستان کلبھوشن کا معاملہ پہلے لے کر اقوام متحدہ میں کیوں نہیں گیا۔رحمان ملک نے کہا کہ اب بھی پاکستان کے پاس وقت ہے کہ وہ آئی سی جے میں نہ جائے۔

سرتاج عزیز کی ایمانداری کی تعریف کرتا ہوں کہ جنہوں نے یہ تسلیم کیا کہ کیس کو بہترانداز سے پیش نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ مودی کئی بار پاکستان میں مداخلت کا اقرار کر چکا ہے، خود بھارتی وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ پاکستان کو بلوچستان میں سبق سکھائیں گے، بھارت کے ساتھ مذاکرات کا راگ الاپنے والے مودی کے اقدامات کو دیکھیں اور بھارت جس انداز سے پاکستان کیخلاف کام رہا ہے ہمیں بھی جواب دیناچاہیے۔

متعلقہ عنوان :