ڈیرہ مراد جمالی‘جمعیت علماء اسلام کے سابق سینیٹر ہیمن داس کے بیٹے مغوی کی عدم بازیابی پر مکمل شٹرڈائون ہڑتال

تمام کاروباری مراکزبندرہے‘ سندھ بلوچستان قومی شاہرہ پر ٹائرنذرآتش کرکے ہرقسم کی ٹریفک کی آمدورفت بندکر دیا گیا احتجاجی ریلی ‘دھرنااورمظاہرہ مغوی کی بازیابی کیلئے انتظامیہ کو 48گھنٹے کا الیٹی میٹم دیدیا

پیر 22 مئی 2017 22:29

ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) جمعیت علماء اسلام کے سابق سینیٹر ہیمن داس کے بیٹے مغوی وکرم کمارکی عدم بازیابی پر ڈیرہ مرادجمالی شہر میں مکمل شٹرڈائون ہڑتال تمام کاروباری مراکزبندسندھ بلوچستان قومی شاہرہ پر ٹائرنذرآتش کرکے ہرقسم کی ٹریفک کی آمدورفت بندنصیرآباعوامی آواز کی جانب سے احتجاجی ریلی اورپریس کلب کے سامنے دھرنااورمظاہرہ مغوی کی بازیابی کیلئے انتظامیہ کو اٹھالیس گھٹنے کا الیٹی میٹم دے دیا گیا تفصیلات کے مطابق مغوی وکرم کمارکی عدم بازیابی پرشہری ایکشن کمیٹی انجمن تاجران سمیت دیگر سیاسی سماجی تنظیموں کی کال پر ڈیرہ مرادجمالی میں مکمل شٹر ڈائون ہڑتال کی گئی جبکہ معروف زمیندارماماواحد بخش بنگلزئی،شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین حافظ سعیداحمد ،انجمن تاجران کے صدرتاج بلوچ ،جے یوآئی کے رہنماء مولاناعبداللہ جتک،،میر نظام الدین لہڑی، نصیرآباد عوامی آواز چیئرمین رشید بلوچ اورممتازمگسی امن کمیٹی کے صدرمیر رحیمدادلہڑی، ضیاء الدین لہڑی شوکت شاہ، ممتاز بلوچ کی قیادت میں قومی شاہر ہ پر ٹائرجلاکر ہرقسم کی آمدورفت کو معطل کردیا گیا چارگھنٹے تک سندھ بلوچستان قومی شاہرہ بند رہنے کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑااورڈی سی چوک پر دھرنا دیا گیا جہاں مقررین خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دوروزگزرنے کے باجودمغوی کا تاحال بازیاب نہیں کیا گیا جس کے باعث عوام میں سخت غم وغصے کی لہرپائی جارہی ہے انتظامیہ عوام کی جان ومال کے تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے آئے روز عوام سے گن پوائنٹ پر لوٹ مار اور موٹرسائیکلیں چھینی جارہی ہیں اب تو حالت یہ ہے عوام کو گن پوائنٹ پر اغواکرنے کا مکروہ دھندہ بھی شروع ہوگیا ہے جس کے باعث عوام کو جینا محال ہوگیا ہے انہوںنے مقامی انتظامیہ کو الیٹی میٹم دیتے ہوئے اڑتالیس گھنٹوں کے اندرمغوی کو باحفاظت بازیاب بصورت دیگر سخت سے سخت احتجاج کریں گے جس کی تمام ترذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :