پیپلز پارٹی عوام کی مقبول جماعت ہے، لوگ آئندہ الیکشن میں پی پی کو ووٹ دیکر کامیاب کرائیں گے،تعلیم یافتہ نوجوان ملک و قوم کی تقدیر بدلنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، نوجوان ہمارے ملک کا روشن مستقبل ہیں، سندھ حکومت تعلیم کے معیار کو بہتر بنارہی ہے ،بند اسکولوں کو کھولنے اور اسکولوں کی عمارتوں کو بہتر کیا جارہا ہے
پیپلزپارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کا تقریب تقسیم انعامات سے خطاب
پیر 22 مئی 2017 22:32
(جاری ہے)
تقریب میں ملک فلاحی جماعت کے بانی و صدر ملک محمد رضوان الحق ، مفتی محمد اسلم خالد ، اللہ مھر ملک ، ممتاز علی ملک ، محمد اشرف ، محمد اسلم ، محمد اکبر ، طلباء و طالبات کے والدین م اساتذہ کرام نے شرکت کی ۔
خورشید شاہ نے کہا کہ ہماری حکومت نے سکھر ، روہڑی ، صالح پٹ ، کندھرا ، علی واہن ، پنوعاقل اور ضلع بھر میں ترقیاتی کام کرائے ہیں اور عوام کی فلاح و بہود کے کاموں پر ہمیشہ توجہ دی ہے یہ ہی وجہ ہے پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی مقبول جماعت ہے لوگ آئندہ الیکشن میں پی پی کو ووٹ دیکر کامیاب کرائیں گے ملک فلاحی جماعت کی جانب سے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کرنا اور دکھی لوگوں کی مدد کرنا قابل ستائش عمل ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک فلاحی جماعت کے بانی و صدر ملک محمد رضوان الحق نے بتایا کہ ملک فلاحی جماعت کا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرناہے اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھکر حصہ لیا جارہا ہے جماعت کے ہر کارکن کی کوشش ہوتی ہے وہ فلاحی کاموں میں زیادہ سے زیادہ بڑھ چڑھکر حصہ لیں اور عوام کے مسائل کو حل کریں شہری اور دیہی علاقوں میں یونٹس کھول کر جماعت کے دائرہ کو وسیع کیا جارہا ہے تاکہ عوام کے مسائل کو انکے گھروں کی دہلیز پر حل کیا جائے سرکاری ، نجی اسکولوں میں سالانہ امتحانات میں اچھی پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے مختلف پروگرام کئے جارہے ہیں بعدازاں سید خورشید شاہ نے ملک فلاحی جماعت کندھرا یونٹ کے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کرکے اسلام آباد واپس روانہ ہو گئے
-
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل کی جانب سے ٹیلی نار پاکستان کے حصول کے جائزے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا
-
موبائل کمپنیاں پانچ لاکھ سمیں بلاک کرنے پر آمادہ، مہلت مانگ لی
-
رفح پر اسرائیلی حملوں کے خوف سے لوگ ’علاج معالجہ سے گریزاں‘
-
جس نے ہمیں انتشاری ٹولہ کہا ہم ان سے کہتے آپ معافی مانگیں
-
آئی ایم ایف نے تنخواہ دار طبقے پر35 فیصد ٹیکس کی تجویزدیدی
-
پاکستان کا پہلا قمری مشن ،آئی کیوب قمر کامیابی سے چاند کے مدار میں پہنچ گیا
-
پاکستان میں حالیہ حملوں میں افغانوں کے ملوث ہونے کے دعوے غیر ذمہ دارانہ ہیں، طالبان
-
9 مئی کے حملے ریاستی رٹ ، قانون کی حکمرانی اور ادارے کو کمزور کرنے کی کوشش تھے
-
عمران خان سمیت ہرقیدی بنیادی انسانی حقوق اور قانونی تحفظ کا حقدار ہے، امریکہ
-
گوادر میں حفاظتی باڑ لگانے کے سرکاری منصوبے پر خدشات
-
نسل پرستی اور غربت میں باہمی تعلق ہے، جرمن مطالعے کے نتائج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.