صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ سے نو منتخب محتسب برائے کام کرنے کی جگہ پر خواتین کو ہراساں کرنے کیخلاف تحفظ جسٹس ریٹائرڈشاہنواز طارق کی ملاقات

پیر 22 مئی 2017 22:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ اسد اشرف ملک سے محتسب برائے کام کرنے کی جگہ پر خواتین کوہراساں کرنے کے خلاف تحفظ جسٹس ریٹائرڈ شاہنواز طارق نے ان کے دفتر میں ملاقات کی وہ کچھ دیر ان کے ہمراہ رہے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ اسد اشرف ملک نے ان کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ انہیںمحتسب برادری میں خوش آمدید کہتے ہیں، ان کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوںوتجربہ کے نتیجے میں خواتین کے مسا ئل حل کرنے میں کافی مدد ملے گی۔

اس موقع پرجسٹس ریٹائرڈ شاہنواز طارق نے محتسب اعلیٰ سندھ اسد اشرف ملک کو ایشیاء ریجن کے عالمی محتسب ادارے کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ آپ کی قیادت میں محتسب کا ادارہ عوام مسائل کے حل کے لئے بھر پور کردار ادا کررہاہے ۔انہوں نے محتسب اعلیٰ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارہ کی محنت ،لگن اور دیانت داری سے معاشرے میں اطمینان پیدا ہوا ہے اور ریاست پر عوام کے اعتماد میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے چھوٹے چھوٹے مسائل بھی فوری حل ہورہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :