سعودی بادشاہ جج اور عمرہ کے لئے آنے والوں کے پیسہ امریکہ کو اپنے دفاع کے لئے دیں گے
پاکستانی فوج نے قربانیوں اور کامیابیوں کی انتہا کر دی مگر امریکی صدر بھارت کے گن گاتے ہیں،جنرل (ر) راحیل شریف نے سعودی عرب جا کر اچھا اقدام نہیں کیا ،۔ ایران ہمارا ہمسایہ اسلامی ملک ہی نہیں بلکہ دونوں ممالک کی صدیوں پرانی ثقافتی و تہذیبی مماثلت پائی جاتی ہے، اعتزاز احسن
پیر 22 مئی 2017 22:35
(جاری ہے)
جے آئی ٹی کے لئے تحقیقات بہت آسان ہیں کیونکہ جے آئی ٹی کو قطر یا کہیں اور جانے کی ضرورت نہیں ہے۔
وزیراعظم خود تفصیلات پیش کریں ورنہ ٹیکس تفصیلات نہ دینے پر سزاوار ہو جائیں گے ۔ وزیراعظم کے خلاف کسی اور شواہد کی ضرورت نہیں۔ جائیداد کے مالک کے پاس تمام رسیدیں موجود ہوتی ہیں۔ وزیراعظم لندن فلیٹس کی ملکیت قبول کر چکے ہیں۔ شریف خاندان کی جانب سے بیانات دیئے گئے مگر کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔ وزیراعظم کے بارے میں جے آئی ٹی اپنی رپورٹ پانچ دنوں میں بھی مکمل کر سکتی ہے۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ اس خطے کا امن برباد کرنا چاہتا ہے اور اسلامی ملکوں کو لڑا کر اپنا اسلحہ فروخت کرنا چاہتا ہے۔ ٹرمپ نے تعریف کی تو افغانستانی فوج کی پاکستانی فوجیوں نے قربانیوں کی انتہا کر دی ۔ دہشتگردوں کو مار بھگایا جس کا سہرا جنرل (ر) راحیل شریف کو جاتا ہے مگر اس نے بھی سعودی عرب جا کر اچھا اقدام نہیں کیا۔ ایران ہمارا ہمسایہ اسلامی ملک ہی نہیں بلکہ دونوں ممالک کی صدیوں پرانی ثقافتی و تہذیبی مماثلت پائی جاتی ہے۔ ایران میں الیکشن ہوا ٹرمم کو چاہیئے تھا ایرانی حکومت کو مبارکباد دے جس سے حالات بہتر ہوتے۔ جبکہ سعودی عرب حج اور عمرے کے لئے آنے والے حاجیوں اور زائرین کا پیسہ امریکہ کو اپنے دفاع کے لئے دینے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کے خلاف پاکستان کا کیس بہت مضبوط ہے ۔ کلبھوشن بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر ہے اور جعلی پاسپورٹ کے ساتھ پاکستان میں گرفتار ہوا۔ اگر بھارت نے دعوی کیا کہ کلبھوشن کو پاکستانی فوج نے ایران سے گرفتار کیا تو پاکستان کے پاس ایک اور واضح جواز ہو گا آیا کہ ایران سے بھارت نے احتجاج کیا اور ایران نے پاکستان سے احتجاج کیا نہیں ۔ اگر پاکستانی فوجی ایران سے ایک گدھا بھی اٹھا کر لے آئیں تو ایران شدید احتجاج شروع کر دے گا۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.