لاہور، نامعلوم نوجوان گاڑی کی زد میں آکر ہلاک

پیر 22 مئی 2017 22:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) کاہنہ کے علاقے میں نامعلوم نوجوان گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر مردہ خانے جمع کروادیا بتایاگیا ہے کہ شہید چوک ڈی ایچ اے کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سی25سالہ نوجوان موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر مردہ خانے جمع کروادیا پولیس کے مطابق نامعلوم نوجوان کے ورثاء کی تلاش جاری ہے ۔(معظم فخر)

متعلقہ عنوان :