لاہور،نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے نوسالہ گم شدہ بچہ والدین کے حوالے کر دیا

پیر 22 مئی 2017 22:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس، سنٹرل زون نے قومی شاہراہ پر بیٹ18 کے علاقہ سے ملنے والی نوسالہ گم شدہ بچہ کو والدین کے حوالے کر دیا۔موٹروے پولیس کے پٹرولنگ افسران حسنین عباس اور فا روق احمد کو دوران پٹرولنگ بیٹ 18 کے علاقہ سے نو سالہ بچہ سیف اللہ ولد محمد یو نس سکنہ سر گو دھا روتے ہو ئے ملا۔

(جاری ہے)

جس کو مو ٹروے پولیس افسران نے کافی کو ششوں کے بعد انکے وارثان کا پتہ کیا اور بچے کو گواہان کی موجودگی میں معمول کی کاروائی کرنے کے بعد ان کے والدین کے حوالے کر دیا ۔ بچے کے والدین مو ٹروے پولیس کے اس اقدام کو بہت سراہاہے ۔ زونل کما نڈر ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے پٹرولنگ افسران کی مثالی اور پیشہ وارانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے پولیس افسران کی کوششوں کو شا با ش دی ہے ۔ (معظم فخر)

متعلقہ عنوان :