سعودی عرب میں ڈوپٹہ لینے سے انکار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی نے اسرائیل پہنچتے ہی یہودیوں کے اسکارف سے سر کو ڈھانپ لیا

muhammad ali محمد علی پیر 22 مئی 2017 21:52

سعودی عرب میں ڈوپٹہ لینے سے انکار
تل ابیب (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22مئی2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی نے اسرائیل پہنچتے ہی یہودیوں کے اسکارف سے سر کو ڈھانپ لیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ کا دوہرا معیار عیاں ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایوانکا ٹرمپ نے سعودی عرب پہنچنے پر اپنے سر کو ڈوپٹے یا اسکارف سے ڈھانپنے سے انکار کر دیا تھا۔ تاہم اب اسرائیل پہنچتے ہی ایوانکا ٹرمپ کا رویہ اچانک تبدیل ہو گیا۔ ایوانکا کے اسرائیل پہنچتے ہی ان پر یہودی مذہبی رنگ غالب آگیا۔ ایوانکا ٹرمپ نے سعودی عرب پہنچتے ہی یہودیوں کے اسکارف سے سر کو ڈھانپ لیا۔ ایوانکا کے اس دہرے معیار پر انہیں شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔