اسلام آباد،جڑواں شہروں کی 52ٹریڈ یونینز کا بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے اور مستقلی کیلئے احتجاجی ریلی کا اعلان

پیر 22 مئی 2017 22:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) سی ڈی اے مزدور یونین اورجڑواں شہروں کی 52ٹریڈ یونینز کے اتحاد پر مشتمل آل پاکستان مزدورایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ،ڈیلی ویجز ،کنٹریکٹ اور مسٹررول ملازمین کی مستقلی اور سی ڈی اے کی تقسیم سمیت اداروں کی نجکاری کے سلسلے میں آج مورخہ 23مئی2017؁ء بروز منگل بوقت دن 11:00بجے نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جس میں راولپنڈی /اسلام آباد کی تمام ٹریڈ یونینز کے نمائندگان ،عہدیداران ،اسلام آباد پریس کلب کے نمائندگان ،صحافی برادری سمیت مختلف محکموں کے ملازمین شرکت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :