دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متشدد سوچ اور رویوں کو ختم کرنا ہوگا، گزشتہ چار سال میں ملک نے جتنی ترقی کی اس کی مثال گزشتہ 65 سالوں میں نہیں ملتی، خواجہ محمد آصف

سیاسی محاذ پر جاری جنگ و جدل کے ماحول کے باوجود وزیراعظم نے ملکی تعمیر و ترقی کا سفر رکنے نہیں دیا ،ملک کی ڈولتی کمزور اقتصادی ،معاشی صورتحال کو تبدل کررکھ دیا ہے ہماری بیٹیاں بیٹوں کے شانہ بشانہ ملک میں انسداد دہشت گردی کی جنگ لڑ رہی ہیں،ایسے منصوبوں کی بنیاد رکھ دی جس کے ثمرات سے آنیوالی نسلیں قیامت تک استفادہ حاصل کریں گی، وفاقی وزیر پانی وبجلی کا تقریب سے خطاب

پیر 22 مئی 2017 22:39

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متشدد سوچ اور رویوں کو ختم کرنا ہوگا، گزشتہ ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) وفاقی وزیر دفاع، پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متشدد سوچ اور رویوں کو ختم کرنا ہوگا، گزشتہ چار سال میں ملک نے جتنی ترقی کی اس کی مثال گزشتہ 65 سالوں میں کہیں نہیں ملتی، سیاسی محاذ پر جاری جنگ و جدل کے ماحول کے باوجود وزیراعظم نے ملک کی تعمیر و ترقی کا سفر رکنے نہیں دیا اور ملک کی ڈولتی کمزور اقتصادی اور معاشی صورتحال کو تبدل کررکھ دیا ہے ، سی پیک منصوبے کی شروعات میں اپوزیشن نے اسے سخت تنقید کا نشانہ بنایا لیکن ایک ہفتہ قبل قبل چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے وزیر اعظم پاکستان کے ہمراہ سی پیک کے ثمرات سمیٹنے کیلئے چین کا دور ہ کیا۔

ہماری بیٹیاں ہمارے بیٹوں کے شانہ بشانہ ملک میں انسداد دہشت گردی کی جنگ لڑ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ہم نے ایسے منصوبوں کی بنیاد رکھ دی ہے جس کے ثمرات سے آنیوالی نسلیں قیامت تک استفادہ حاصل کریں گی۔پیر کو سیالکوٹ میں گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی اور گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کے طلباء و طالبات میں پرائم منسٹر لیپ ٹاپ سکیم کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ہم نے ایسے کاموں کی بنیاد رکھی ہے جس کے ثمرات سے آنیوالی نسلیں قیامت تک استفادہ حاصل کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4سال سے سیاسی محاذ پر جاری جنگ جدل کے سخت ماحول کے باوجود وزیراعظم نے ملک کی تعمیر و ترقی کا سفر رکنے نہیں دیا اور ملک کی ڈولتی کمزور اقتصادی اور معاشی صورتحال کو تبدیل کررکھ دیا ہے، انہوں نے کہا کہ 3سال قبل جب سی پیک کا منصوبہ شروع ہوا تو اپوزیشن نے منصوبے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایالیکن ایک ہفتہ قبل چاروں چاروں وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم پاکستان کے ہمراہ سی پیک کے ثمرات سمیٹنے کیلئے چائنہ کا دور کیا، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے متشدد سوچ اور رویوں کو ختم کرنا ہوگا جبکہ سیاسی، مذہبی اور نظریاتی سوچ میں رکھنے والوں کے ساتھ ساتھ لبرل بھی متشدد ہوگئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری بیٹیاں ہمارے بیٹوں کے شانہ بشانہ ملک میں انسداد دہشت گردی کی جنگ لڑ رہی ہیں،خطے میں افواج پاکستان کے علاوہ کسی کے پاس فائٹر پائیلٹ نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ گزشتہ 9سالوں کے دوران سیالکوٹ میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ،وویمن کالج یونیورسٹی اورخواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج کے علاوہ کئی ایک ڈگری کالجز کی تعمیر حکومت کی تعلیم دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،انہوں نے کہا کہ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ ) اور بحریہ یونیورسٹی کے کیمپسز کا اجراء بھی جلد کیا جائیگا ہے ، انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کو اپ گریڈ کرکے ڈگری کالج بنایا جائیگا جہاں پر بچوں کو ڈپلومہ کے علاوہ بی ایس سی انجینئرنگ کی ڈگری ملے گی ۔

انہوں نے کہاکہ بچیوں کے تعلیمی اداروں کو بنانے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کئی بیٹی ہونا اس کی ترقی میں رکاوٹ نہ بن جائے ۔انہوں نے کہا کہ نے پرائم منسٹر لیپ ٹاپ سکیم کے تحت 5لاکھ ہونہارطلباء و طالبات میں میرٹ پر لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے جو تحقیق اور جستجو کے میدان میں آگے بڑھنے میں مدد دینگے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ 8سی10سالوں میں ہر چیز سمارٹ ہوگی اور سمارٹ دنیا کے مقابلہ کرنے کیلئے لیب ٹاپ کمپیوٹر طلباء و طالبات کی معاون ثابت ہونگے انہوں نے کہا کہ ایسے والدین کو بچوں کو لیپ ٹاپ خرید کر نہ دے سکتے ہوں تو ریاست نے ان کی یہ ضرورت پوری کردی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ لیپ ٹاپ کمپیوٹر کی تقسیم کسی پر احسان نہیں بلکہ طلبہ اور طالبات کی قابلیت نے ان کو یہ استحقاق دیا ہے کہ ان کی یہ ضرورت ریاست پوری کرے ۔انہوں نے سیالکوٹ سے لاہور تک موٹروے تعمیر کی جارہی ہے جس پر 53ارب روپے خرچ ہونگے جبکہ ساہو والہ اور ایمن آباد روڈ کو اپ گریڈ کرکے موٹر وے کے ساتھ لنک کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :