سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیراعظم کو استعفیٰ دے دینا چاہیے ،ہمیں وفاق کی طرف سے مانگنے پر حقوق نہ ملے تو چھین لیں گے ،میئر کراچی سے کہتا ہوں کام کرکے دکھائے چاہے میرے اختیارات بھی لے لے ، کراچی سے روایتی طریقے سے کچرا نہیں اٹھایا جا سکتا ، پیپلزپارٹی لوگوں کو نوکریوں سے نہیں نکالتی چاہے وہ گھوسٹ ملازمین ہی کیوں نہ ہوں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نجی ٹی وی کو انٹرویو
پیر 22 مئی 2017 23:48
(جاری ہے)
مراد علی شاہ نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے معاملے پر وفاق سے تحفظات ہیں ،ہم آئین کی حدود میں رہ کر اپنے حقوق کیلئے ہر حد تک جائیں گے ،ہمارے حقوق نہ ملے تو چھین لیں گے ۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات تک سندھ اور خصوصاً کراچی کی صورتحال میں لوگوں کو واضح فرق نظر آئے گا اور دیگر صوبے ہماری کارکردگی کو رول ماڈل بنائیں گے ، ایم کیو ایم کیا مانگ رہی ہے مجھے خود نہیں پتہ ،میئر کراچی سے کہتا ہوں کہ لوگوں کو کام کر کے دکھائیں چاہیں تو میرے اختیارات بھی لے لیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی لوگوں کو نوکریوں سے نہیں نکالتی چاہے وہ گھوسٹ ملازمین ہی ہوں ،نوکری سے نکالنے پر لوگوں کے چولہے بجھ جائیں گے ۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی سے روایتی طریقے سے کچرا نہیں اٹھایا جا سکتا اس کیلئے ہمارا معاہدہ چین کی کمپنی سے ہوا ہے ،کراچی سائوتھ سے کچرا باقاعدگی سے اٹھایا جا رہا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پولیس افسروں کے تقرروتبادلے کااختیار صوبائی حکومت کا ہے وہ جس کو چاہے آئی جی لگائے اور جس کو چاہے ہٹا دے ،2018میں ہم کراچی سے زیادہ نشستیں جیتیں گے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے چارسال میں کراچی کیلئے کچھ نہیں کیا اس لئے وہ یہاں سے ووٹوں کی امید نہ لگائیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پروضاحت
-
نامزد ملزم کو کیسے اپنے ہی کیس میں خود جج بننے کی اجازت دی جا سکتی؟
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت انسداد سمگلنگ سے متعلق اہم اجلاس
-
نیلم جہلم پراجیکٹ نے پوری صلاحیت کے مطابق 969 میگاواٹ بجلی کی پیداوار دوبارہ شروع کردی
-
کیا ایک نام نہاد اور پلانٹڈ وزیراعظم خود یہ تعین کرےگا کہ وہ مجرم ہے یا نہیں؟
-
پی ٹی آئی کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس عامر فاروق سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
مرکزی رہنماء پیپلزپارٹی آصفہ بھٹو بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئیں
-
جرمنی میں الیکٹرک کارکی رجسٹریشن میں کمی
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
خیبر پختونخوا کی چوبیس سرکاری یونیورسٹیاں وائس چانسلر سے محروم
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.