پی آئی اے پروازمیں ہیروئن۔ 5افراد گرفتار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 23 مئی 2017 09:38

پی آئی اے پروازمیں ہیروئن۔ 5افراد گرفتار
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23مئی۔2017ء) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سے لندن جانے والی پی آئی اے کی پرواز سے 21کلو ہیروئن بر آمدگی کے معاملے پر کیٹرنگ عملے کے 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کراچی سے اسلام آباد پہنچنے والی پرواز پی کے 785 لندن جانے کے لیے تیار تھی کہ خفیہ اطلاع پر طیارہ روک لیا گیا اور جہاز کا چپہ چپہ چھانا گیا۔

ڈیڑھ گھنٹے کے بعد کیٹرنگ کیبن کے اندرونی حصوں میں مہارت سے چھپائی گئی 21 کلو ہیروئن برآمد ہوئی جس پر مشیر ہوابازی سردار مہتاب عباسی نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کیٹرنگ عملے کے 5 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایڈیشنل آئی جی پنجاب حسین اصغر کی سربراہی میں ٹیم تحقیقات کرے گی۔


متعلقہ عنوان :