مودی کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 23 مئی 2017 09:38

مودی کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ
نئی دہلی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23مئی۔2017ء) بھارتی پولیس نے نریندر مودی کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ ریاست مدھیہ پردیش میں سونی نامی نوجوان کو مبینہ طور پر فون کال موصول ہوئی جس میں ایک شخص نے اسے وزیر اعظم نریندر مودی کو ریلی کے دوران قتل کرنے کے لیے منصوبہ بندی کا حصہ بننے پر 50کروڑ کی پیشکش کی جس پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ادھر پولیس حکام کا کہنا تھا کہ سونی نے بتایا کہ فون کال کرنے والے شخص نے اپنے آپ کو پاکستانی ظاہر کیا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ انھوں نے اس کام کے لیے 2حملہ آوروں کا انتخاب کر لیاہے اور مزید ایک ساتھی کی ضرورت ہے جسے منہ مانگے پیسے دیے جائیں گے۔علاوہ ازیں ابھی تک کی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ موبائل نمبر پاکستان کا نہیں بلکہ قازقستان کا ہے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ ستنا میں ایک شخص کی گرفتاری کے بعد سامنے آیا ہے جس نے فون پر ریاست ودھان سبھااور بھوپال ریلوے اسٹیشن کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔