سوات میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

منگل 23 مئی 2017 11:46

سوات میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق
سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) سوات کے علاقے مینگورہ میں مکان کی چھت گر گئی، حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچی بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

ریسکیو زرائع کے مطابق حادثہ مکان کی بوسیدہ چھت ہونے کے باعث پیش آیا۔ جس کے نتیجے میں گھر میں سوئے ، میاں بیوی سمیت ان کی ایک بچی جاں بحق ہوگئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی اور ملبے تلے دبی لاشوں کو نکال کرہسپتال منتقل کیا۔

متعلقہ عنوان :