دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف برطانوی حکومت اورعوام کے ساتھ کھڑا ہے۔وزیراعظم نوازشریف کی مانچسٹردھماکے کی مذمت - پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں برطانوی عوام اورحکومت کے ساتھ ہے ‘دھماکے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔پاکستانی دفتر خارجہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 23 مئی 2017 12:04

دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ پاکستان دہشت گردی ..
 اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23مئی۔2017ء) وزیراعظم نواز شریف نے مانچسٹردھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔وزیراعظم نوازشریف نے مانچسٹردھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے جب کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف برطانوی حکومت اورعوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

دوسری جانب ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا نے مانچسٹردھماکے کی شدید مذمت کی اورمتاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں برطانوی عوام اورحکومت کے ساتھ ہے جب کہ دھماکے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔پاکستان نے مانچسٹرمیں دہشت گردحملے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں برطانوی عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بھی دھماکے کی شدید مذمت کی اور قیمتی انسانی جانو ں کے ضیاع پر گہرےدکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،ہماری ہمدردیاں برطانوی حکومت،عوام اور جاں بحق افراد کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک بین الاقوامی ناسور بن چکا ہے،دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مل کر مربوط اقدامات کرنا ہوں گے۔