تین ملکی ون ڈے سیریزکا چھٹا میچ بنگلہ دیش اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ بدھ کوکھیلا جائے گا

منگل 23 مئی 2017 12:29

تین ملکی ون ڈے سیریزکا چھٹا میچ بنگلہ دیش اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ ..
ڈبلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2017ء) تین ملکی ون ڈے سیریز کا چھٹا میچ بدھ کو بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمیں کے درمیان کلونٹرف کرکٹ کلب گرائونڈ، ڈبلن میں کھیلا جائیگا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق آئرلینڈ اور بنگلہ دیش کے مابین کھیلا گیا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کو 51 رنز سے ہرایا۔تیسرا میچ نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش سے 4 وکٹوں سے جیت لیا تھا، چوتھے میچ میں بنگلہ دیش نے آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ پانچواں میچ کیویز نے میزبان ٹیم سے 190 رنز سے جیت لیا اور اب سیریز کا چھٹا اور آخری میچ 24 مئی کو بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا جائے گا

متعلقہ عنوان :