انٹرنیشنل کھیلوں کے مقابلوں کیلئے پاکستان محفوظ ملک ہے، چوہدری اجمل صابر

پاکستان کے ہیروز نے دنیا پر کھیلوں کے میدانوں میں حکمرانی کی ہے جن میں کرکٹ، ہاکی ، سکواش اور سنوکر وغیرہ شامل ہیں

منگل 23 مئی 2017 12:29

انٹرنیشنل کھیلوں کے مقابلوں کیلئے پاکستان محفوظ ملک ہے، چوہدری اجمل ..
ْاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2017ء) بھٹوکرکٹ اکیڈمی ، اسلام آباد کے چیئرمین چوہدری اجمل صابر نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کھیلوں کے مقابلوں کے لئے پاکستان محفوظ ملک ہے، انہوں نے کہا کہ ایک دور تک کہ پاکستان کے ہیروز نے دنیا پر کھیلوں کے میدانوں میں حکمرانی کی ہے جن میں کرکٹ، ہاکی ، سکواش اور سنوکر وغیرہ شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ ان اعزازت کو دوبارہ حاصل کرنے کے لئے کھلاڑیوں کو سخت سے سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ بھٹو کرکٹ اکیڈمی میں اس وقت 130 کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں اور ان کھلاڑیوں کو مختلف ایج گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں انڈر13- ، انڈر 16- اورانڈر19-شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ اکیڈمی کھلاڑیوں کو مفت کی تربیت دی جا رہی ہے اور یہ اکیڈمی اپنی مدد آپ کے تحت چل رہی ہے،اجمل صابر نے بتایا کہ کوچز حسان اصغر، اظہر ایوب، سعید چوہدری، سید راشد علی کھلاڑیوں کو تربیت دے رہے ہیں جبکہ واصف باجوہ ایڈمنسٹر، خرم شہزاد منیجر اور شیخ اظہر حسین چیف آرگنائز کے فرائض انجام دے رہے ہیں اورانہوں نے کہا کہ ہم ظہیر عباس ، رائو افتخار انجم اور محمد وسیم کے خصوصی طور شکر گذار ہیںکہ وہ کبھی کبھی اکیڈمی کا دورہ کرکے کھلاڑیوں کو تربیت دیتے ہیں،اس اکیڈمی ، انہوں نے کہا کہ بھٹوکرکٹ اکیڈمی سکولز اور کالجز میں گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران اسلام آباد کے بچوں کو تفریخی مہیا کرنے کے لئے سمر تربیتی کیمپ کا اہتمام بھی کرے گی اور ان بچوں کو دو سیشن میں صبح و شام تربیت دی جائے گی،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری اکیڈمی کے کھلاڑی محمد عرفان نے انڈر19- ، شعیب خالق نے انڈر21- قومی ٹورنامنٹس میں شرکت کر چکے ہیں جبکہ علی عمران آئی سی پی ایل دبئی اور سری لنکا میں حصہ لے چکے ہیں،ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کھیلوں کے مقابلوں کے لئے پاکستان محفوظ ملک ہے اور غیرملکی ٹیموں اور کھلاڑیوں کو پاکستان آکر کھیلنا چاہئی-