پی سی بی فضل محمود نیشنل کلب کرکٹ ٹورنامنٹ، لکی سٹار نے حسن میموریل کلب کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

منگل 23 مئی 2017 12:29

پی سی بی فضل محمود نیشنل کلب کرکٹ ٹورنامنٹ، لکی سٹار نے حسن میموریل ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری پی سی بی فضل محمود نیشنل کلب کرکٹ ٹورنامنٹ، لکی سٹار نے حسن میموریل کلب کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا، بھٹو کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے گذشتہ روز میچ میں لکی سٹار نے ٹاس جیت کر حسن میموریل کلب کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، حسن میموریل نے 26 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے، عبدالحفیظ نے چھ چوکوں کی مدد سے 52 رنز، عبدالسلیم نے ایک چھکے اور ایک چھکے کی مدد سے 18 رنز بنائے، حماد نے 31 رنز دے کر پانچ اور ذلقیفل نے 16 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،جواب میں لکی الیون نے مطلوبہ ہدف 11.

(جاری ہے)

1 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، محمد فہیم نے چھ چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 55 رنز، محمد فاروق نے ایک چھکے اور سات چوکوں کی مدد سے 40 رنز بنائے، حسین احمد نے 45 رنز دے کر دو اور شمائل ملک نے 13 رنز دے کر ایک کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، ایک موقع پر بھٹو کرکٹ اکیڈمی کے چیئرمین چوہدری اجمل صابر ، ایڈمنسٹرواصف باجوہ اور ایسٹ زون کے کوچ حسان اصغر کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، اسلام آباد ایسٹ زون میں نو ٹیموں نے حصہ لیا، جن میں آصف میموریل کلب، لکی سٹار کلب، حسن میموریل کلب، مسلم کلب، ملت کلب، سی آر اے کلب، قائد اعظم، ماجد میموریل کلب، راول ٹائون کلب شامل ہیں،پہلے مرحلہ ناک آئوٹ سسٹم پر کھیلا گیا جبکہ دوسرا مرحلہ لیگ سسٹم پر کھیلا جا رہا ہی-